دینی احکام اور شخصی مفادات: حق و باطل کی آمیزش اور ہماری ذمہ داری

حق کو باطل کے ساتھ ملانا: دین، دیانت اور ہماری ذمہ داری

تحریر: مولانا طاہر عقیل

ممبر قومی پیغام امن کمیٹی حکومت پاکستان

اسلام میں سچائی اور امانت داری کی اہمیت

دین اسلام انسان کو سچائی اور امانت داری کا پابند بناتا ہے۔ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دو صفات جن پر مشرکینِ مکہ نے بھی گواہی دی تھی، وہ آپ کا سچا ہونا اور امانت دار ہونا تھا۔دینِ اسلام کی تعلیمات ہمارے افکار، کردار اور معاملات کی اصلاح کے لیے ہیں۔ جب ہم ان تعلیمات کو اپنے ذاتی مفادات، خواہشات، تعصبات یا سیاست کے تابع کر دیتے ہیں تو لوگوں کے لیے حق اور باطل میں پہچان مشکل ہو جاتی ہے۔یہ حقیقت بات ہے کہ دینِ اسلام کی ترویج و اشاعت جن کا ذمہ جن طبقات نے لیا ہوا ہے، جب ان میں سے کوئی کسی غلط بات کو اپنے مفادات یا سیاسی مصلحتوں کے لیے درست ثابت کرنے کے لیے قرآن و سنت، مذہبی اصطلاحات کی نسبتوں کا سہارا لیتا ہے تو پھر اس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

قرآنی ہدایت: حق اور باطل کی آمیزش سے ممانعت

اللہ رب العزت نے قرآنِ کریم میں واضح ارشاد فرمایا ہے؛

وَلَا تَلْبِسُوا الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَتَكْتُمُوا الْحَقَّ وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ

مفہوم: حق کو باطل کے ساتھ نہ ملاؤ اور جانتے بوجھتے حق کو نہ چھپاؤ۔

(سورۃ البقرۃ: ۴۲)

اس آیتِ مبارکہ میں اللہ رب العزت نے منع کیا ہے کہ حق کے ساتھ باطل کو مت ملاؤ، اور اپنےباطل کی آمیزش اور جان بوجھتے ہوئے حق کو چھپانا یہ قطاً درست نہیں ہے۔قرآنِ کریم کی یہ تعلیمات ہمیں اپنی گفتگومیں ہمیں اپنی تقریر اور تحریر میں ہر وقت سامنے رکھنی چاہئیں۔

علمی اور دینی امانت کا تقاضا

شریعتِ اسلامیہ کی تعلیمات کا وہ حصہ بیان کرنا جس سے کوئی سیاسی، ذاتی مفاد وابستہ ہو اور اس حصے کو چھپانا جس سے آپ کے ذاتی مفادات یا مصلحتیں متاثر ہوتی ہوں یا سیاسی مفادات متاثر ہوتے ہوں قطعاً درست نہیں ہے، اور یہ دینی اور علمی امانت کو مجروح کرنا ہے۔

دیانت داری کا اصل امتحان

سچ کی پاسداری کا اصل امتحان تو اس وقت آتا ہے جب سچ ہمارے اپنے مفاد اور مصلحتوں کے خلاف ہو۔ اپنے حق میں دلائل دینا بہت آسان ہے، اپنی غلطی کو تسلیم کرنا اور اپنی اصلاح کرنا اور اپنے سے متصل لوگوں کی زیادتیوں کو روکنا اور مخالف کو حق پر ہونے پر اس کا حق تسلیم کرنا، اس کے لیے بہت بڑی دیانت داری اور حوصلہ چاہیے۔

قرآنِ کریم میں ارشاد فرمایا گیا ہے کہ اہل ایمان اپنے والدین اور قریبی رشتہ داروں کے معاملے پر بھی انصاف پر قائم رہیں۔

سیاست اور اجتماعیت میں اسوۂ رسولﷺ

سیاست، معاشرت اور اجتماعی معاملات میں ہمیں دینی اصولوں کی پیروی کرنا لازم ہے۔ قرآنِ کریم میں ارشاد ہے کہ تمہارے لیے مشعلِ راہ صرف اور صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے۔قرآن و سنت کے اصولوں کا تقاضا یہ ہے کہ اقتدار یا کسی بھی معاملے میں امانت، اختلاف میں انصاف اور بطور رہبر اور قائد کے خدمت کا شعار اپنایا جائے۔

سیاسی اختلافات اور دینی اصول

جب کسی جماعت یا فرد کی حمایت کو دیانت داری کا واحد معیار بنا دیا جائے، سیاسی اختلافات یا سیاسی اور ذاتی اختلافات کو دین دشمنی کا نام نہ دیا جائے، ذاتی مفادات کے لیے شریعت کے احکام کو من پسند انداز میں بیان نہ کیا جائے۔

ہمیں قرآن و سنت بار بار ان امور کی طرف تنبیہ دلاتا ہے کہ حق کو باطل کے ساتھ نہ ملائیں اور یہ اس لیے ہے تاکہ عوام الناس کا، عام لوگوں کا ،اہل دین پر اعتماد واضح ہو۔

انصاف اور نیتوں پر فیصلہ سازی سے گریز

اسی طرح اصلاح کے نام پر दूसरों کی نیتوں کے فیصلے کرنا بھی درست رویہ نہیں۔ گفتگو قابلِ تحقیق باتوں، ظاہر اعمال اور واضح دلائل تک محدود رہنی چاہیے۔ کسی کی غلطی کی نشان دہی کرتے ہوئے اس کی پوری بات سمجھنا اور جواب کا موقع دینا انصاف کے تقاضوں میں شامل ہے۔

زبان و قلم کی جواب دہی

منبر ہو یا جلسہ، اخبار ہو یا سوشل میڈیا، ہر جگہ ہماری زبان اور قلم جواب دہ ہیں۔ اگر غلط بات نشر ہو جائے تو واضح تصحیح کی جائے؛ اگر کسی پر بے بنیاد الزام لگایا ہو تو اسے واپس لیا جائے اور اس کی دل آزاری کی تلافی کی کوشش کی جائے۔ غلطی پر اصرار کے بجائے رجوع، انسان کے وقار اور اس کی بات کے اعتبار کو مضبوط کرتا ہے۔

نتیجہ: کردار میں دیانت اور حق کی قبولیات

حق کا احترام یہ ہے کہ اسے اپنی خواہش سے بلند رکھا جائے۔ ہماری وابستگیاں، پسند و ناپسند اور وقتی مفادات بدل سکتے ہیں، مگر سچائی اور انصاف کا معیار قائم رہنا چاہیے۔ دین کی خدمت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے دعووں سے پہلے اپنے کردار میں دیانت پیدا کریں، پوری حقیقت بیان کریں اور حق واضح ہونے پر اسے قبول کرنے کا حوصلہ رکھیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *